مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6925
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْهُذَلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لِإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَتْ : كُنْتُ أُطِيلُ ذَيْلِي ، فَأَمُرُّ بِالْمَكَانِ الْقَذِرِ وَالْمَكَانِ الطَّيِّبِ ، فَدَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، فَسَأَلْتُهَا عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : يُطَهِّرُهُ مَا بَعْدَهُ .
ترجمہ
ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف رحمہ اللہ کی ایک ام ولد (خادمہ) سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ ”میں اپنے لباس کا دامن لمبا رکھتی تھی اور میرا گزر گندی اور پاکیزہ دونوں طرح کی جگہوں سے ہوتا تھا، پھر میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ان سے اس مسئلے کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «يُطَهِّرُهُ مَا بَعْدَهُ» ”اس کے بعد والی (پاک) جگہ اسے پاک کر دیتی ہے“۔“