❮
❯
حدیث نمبر: 6891
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا قَالَ فِي جَرِّ الذَّيْلِ مَا قَالَ ، قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَكَيْفَ بِنَا ؟ فَقَالَ : جُرِّيهِ شِبْرًا ، فَقَالَتْ : إِذًا تَتَكَشَّفُ الْقَدَمَانِ ؟ قَالَ : فَجُرِّيهِ ذِرَاعًا .
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب (لباس کا) دامن لٹکانے کے متعلق جو ارشاد فرمانا تھا وہ فرمایا، تو میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! پھر ہم (خواتین) کے لیے کیا حکم ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے ایک بالشت لٹکا لیا کرو۔“ انہوں نے عرض کی: ”اس صورت میں تو پاؤں کھل جائیں گے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اسے ایک ہاتھ کے برابر لٹکا لیا کرو۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 6891
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه النسائي [5338]، والطبرانى في "الكبير" [23/ رقم 1007، 1008، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6855»