مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6879
أخبرنا أبو يعلى أحمد بن علي بن المثنى الموصلي حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ زُهَيْرٍ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعِنْدَنَا صَبِيٌّ يَشْتَكِي، فَقَالَ: «مَا هَذَا؟». قَالُوا: نَتَّهِمُ بِهِ الْعَيْنَ. قَالَ: «أَفَلَا تَسْتَرْقُونَ لَهُ مِنَ الْعَيْنِ؟»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے جبکہ ہمارے پاس ایک بچہ تھا جو تکلیف کی شدت محسوس کر رہا تھا، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اسے کیا ہوا ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: ہمیں اس کے متعلق نظرِ بد لگ جانے کا اندیشہ ہے، جس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے نظرِ بد کے اثر سے شفایابی کے لیے دم کیوں نہیں کرواتے؟“