مسند أبي يعلى الموصلي
حديث عمرو بن أمية الضمري— عمرو بن امیہ الضمری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ باب: عمرو بن امیہ الضمری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6878
حَدَّثَنَا زَحْمَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : حَدَّثَنَاهُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ أَبْصَرَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْكُلُ مِنْ كَتِفٍ يَنْهَسُ مِنْهَا ، وَيَجِيءُ إِلَى الصَّلَاةِ ، فَيُصَلِّي وَلَمْ يَتَوَضَّأْ .
ترجمہ
جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ ”آپ ﷺ دستی کے گوشت میں سے تناول فرما رہے تھے اور اس میں سے (دانتوں کے ذریعے) بوٹیاں نوچ رہے تھے، پھر آپ ﷺ نماز کے لیے تشریف لائے اور نماز ادا فرمائی جبکہ آپ ﷺ نے (گوشت کھانے کی وجہ سے دوبارہ) وضو نہیں کیا۔“