مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند الزبير بن العوام— الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ باب: الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 687
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ حَاطِبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ} [الزمر: 31]، قَالَ الزُّبَيْرُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَتُكَرَّرُ عَلَيْنَا خُصُومَتَنَا فِي الدُّنْيَا؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ: قُلْتُ: إِنَّ الْأَمْرَ إِذًا لَشَدِيدٌترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب آیتِ مبارکہ ﴿ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ﴾ نازل ہوئی تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا دنیا میں ہونے والے ہمارے باہمی تنازعات (قیامت کے دن) دوبارہ ہمارے سامنے لائے جائیں گے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے عرض کی: ”تب تو یہ معاملہ یقیناً نہایت سنگین اور سخت ہے۔“