مسند أبي يعلى الموصلي
حديث المستورد بن شداد— المستورد بن شداد کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ باب: المستورد بن شداد کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6858
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى : حَدَّثَنَا وَقَّاصُ بْنُ رَبِيعَةَ ، أَنَّ الْمُسْتَوْرِدَ حَدَّثَهُمْ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ أَكَلَ بِرَجُلٍ أَكْلَةً ، فَإِنَّ اللهَ يُطْعِمُهُ مِثْلَهَا مِنْ جَهَنَّمَ ، فَإِنْ كُسِيَ بِرَجُلٍ ثَوْبًا ، فَإِنَّ اللهَ يَكْسُوهُ مِثْلَهُ مِنْ جَهَنَّمَ ، وَمَنْ قَامَ بِرَجُلٍ مَقَامَ سُمْعَةٍ ، فَإِنَّ اللهَ يَقُومُ بِهِ مَقَامَ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
ترجمہ
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کسی انسان کے عوض (یعنی اس کی غیبت کر کے یا اسے نقصان پہنچا کر) ایک لقمہ بھی کھایا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم کی آگ سے ویسا ہی لقمہ کھلائے گا، اور جس نے کسی انسان کے ذریعے (اسے ذلیل کر کے یا اس کے وسیلے سے ناجائز طور پر) کوئی لباس پہنا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے ویسا ہی لباس پہنائے گا، اور جو شخص کسی آدمی کے ذریعے شہرت اور دکھاوے کے مقام پر کھڑا ہوا (تاکہ اس کی آبرو ریزی کر کے اپنی ساکھ بنائے) تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے ریاکاری اور دکھاوے کے مقام پر کھڑا کر کے رسوا کرے گا۔“