حدیث نمبر: 6854
حَدِيثُ خَرَشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْعَجْلَانِ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ أَبَا كَثِيرٍ الْمُحَارِبِيَّ حَدَّثَهُ ، أَنَّ خَرَشَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّهَا سَتَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ النَّائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْيَقْظَانِ ، وَالْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ ، وَالْقَائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي ، فَمَنْ أَتَتْ عَلَيْهِ فَلْيَأْخُذْ بِسَيْفِهِ ثُمَّ لِيَمْشِ إِلَى صَفَاةٍ فَيَضْرِبَهَا بِهِ حَتَّى يَنْكَسِرَ ، ثُمَّ لِيَضْطَجِعْ لَهَا حَتَّى تُجْلَى عَلَى مَا انْجَلَتْ عَلَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا خرشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً میرے بعد ایسے فتنے رونما ہوں گے کہ ان میں سونے والا بیدار شخص سے بہتر ہوگا، ان میں بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا اور ان میں کھڑا رہنے والا چلنے والے سے بہتر ہوگا؛ پس جس کسی کو ان فتنوں کا دور پائے، اسے چاہیے کہ اپنی تلوار پکڑے، پھر کسی سخت چٹان کی طرف جائے اور اپنی تلوار اس پر مارے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے، پھر ان حالات کے چھٹ جانے تک یکسو ہو کر لیٹ رہے یہاں تک کہ وہ فتنے جس انجام پر ختم ہونے والے ہوں، ختم ہو جائیں۔“