مسند أبي يعلى الموصلي
حديث عمرو بن مالك الرؤاسي— عمرو بن مالک الرؤاسی کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرُّؤَاسِيِّ باب: عمرو بن مالک الرؤاسی کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 6843
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ شَيْخٍ يُقَالُ لَهُ طَارِقٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرُّؤَاسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ارْضَ عَنِّي، فَأَعْرَضَ عَنِّي ثَلَاثًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ إِنَّ الرَّبَّ لَيُتَرَضَّى. قَالَ: «فَرَضِيَ عَنِّي»ترجمہ
سیدنا عمرو بن مالک الرؤاسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کی: «ارْضَ عَنِّي» ”اے اللہ کے رسول! آپ مجھ سے راضی ہو جائیے“، تو آپ ﷺ نے تین مرتبہ مجھ سے اعراض فرمایا (یعنی اپنا چہرہ مبارک پھیر لیا)، تب میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! رب تعالیٰ سے بھی تو رضا طلب کی جاتی ہے (اور وہ راضی ہو جاتا ہے)“، تو راوی بیان کرتے ہیں کہ: ”پھر آپ ﷺ مجھ سے راضی ہو گئے۔“