مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي سعيد بن المعلى— ابو سعید بن المعلی کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى باب: ابو سعید بن المعلی کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ : حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى قَالَ : كُنْتُ أُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ ، فَدَعَانِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ أُجِبْهُ قَالَ : قُلْتُ لَهُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي قَالَ : أَوَلَمْ يَقُلِ اللهُ : اسْتَجِيبُوا لِلهِ وَلِلرَّسُولِ ؟ ثُمَّ قَالَ لِي : أَلَا أُعَلِّمُكَ سُورَةً هِيَ أَعْظَمُ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ ؟ قَالَ : الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ مِنَ السَّبْعِ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنِ الْعَظِيمِ الَّذِي أُوتِيتُهُ .
سیدنا ابو سعید بن معلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے پکارا تو میں نے آپ ﷺ کو جواب نہ دیا، پھر میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نماز پڑھ رہا تھا“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا: ﴿اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ﴾ ”اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو جب وہ تمہیں پکاریں“؟“ پھر آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی سورت نہ سکھاؤں جو قرآن کی سب سے عظیم سورت ہے؟“ پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ سورت «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے“ ہے، یہی وہ سبع مثانی (بار بار دہرائی جانے والی سات آیات) اور قرآنِ عظیم ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے“۔