مسند أبي يعلى الموصلي
حديث عم جارية بن قدامة— جاریہ بن قدامہ کے چچا کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ عَمِّ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ باب: جاریہ بن قدامہ کے چچا کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 6838
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ، أَخْبَرَنِي عَمُّ أَبِي، أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبيِّ صلى الله عليه وسلم: عَلِّمْنِي شَيْئًا يَنْفَعْنِي اللَّهُ بِهِ وَأَقْلِلْ لَعَلِّي أَعِي مَا تَقُولُ، قَالَ لَهُ: «لَا تَغْضَبْ». فَأَعَادَ عَلَيْهِ مِرَارًا، يَقُولُ: «لَا تَغْضَبْ»ترجمہ
سیدنا جاريہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کے والد کے چچا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں عرض کیا: ”مجھے کوئی ایسی بات سکھائیے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا فرمائے اور وہ مختصر ہو تاکہ میں آپ کے ارشادات کو یاد رکھ سکوں“، تو آپ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”غصہ نہ کیا کرو“، انہوں نے بارہا اپنی درخواست دہرائی، مگر آپ ﷺ ہر مرتبہ یہی فرماتے رہے: ”غصہ نہ کیا کرو“۔