مسند أبي يعلى الموصلي
حديث عياض بن غنم، عن النبي صلى الله عليه وسلم— عیاض بن غنم کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ عِيَاضِ بْنِ غَنْمٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: عیاض بن غنم کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ عِيَاضِ بْنِ غَنْمٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا هِقْلٌ ، عَنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا ، فَإِنْ مَاتَ فَإِلَى النَّارِ ، فَإِنْ تَابَ قَبِلَ اللهُ مِنْهُ ، وَإِنْ شَرِبَهَا الثَّانِيَةَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا ، فَإِنْ مَاتَ فَإِلَى النَّارِ ، فَإِنْ تَابَ قَبِلَ اللهُ مِنْهُ ، وَإِنْ شَرِبَهَا الثَّالِثَةَ وَالرَّابِعَةَ ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ رَدْغَةِ الْخَبَالِ ، فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَمَا رَدْغَةُ الْخَبَالِ ؟ قَالَ : عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ .
سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے شراب پی، اس کی چالیس دن تک کوئی نماز قبول نہیں کی جائے گی، پھر اگر وہ (اسی حالت میں) مر گیا تو دوزخ کی آگ میں جائے گا، اور اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا۔ پھر اگر اس نے دوسری بار پی تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوگی، اگر وہ مر گیا تو دوزخ میں جائے گا، اور اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا۔ لیکن اگر اس نے تیسری اور چوتھی مرتبہ بھی شراب پی، تو اللہ تعالیٰ پر یہ حق ثابت ہے کہ اسے «رَدْغَةِ الْخَبَالِ» پلائے۔“ دریافت کیا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ «رَدْغَةُ الْخَبَالِ» کیا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ جہنمیوں کے اجسام سے نچوڑا ہوا مواد (خون اور پیپ وغیرہ) ہے۔“