مسند أبي يعلى الموصلي
حديث فيروز عن النبي صلى الله عليه وسلم— فیروز کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ فَيْرُوزَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: فیروز کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 6825
حَدِيثُ فَيْرُوزَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا هِقْلُ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ الدَّيْلَمِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي فَيْرُوزُ ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا مَنْ قَدْ عَلِمْتَ ، وَجِئْنَا مِنْ بَيْنِ ظَهْرَانَيْ مَنْ قَدْ عَلِمْتَ ، فَمَنْ وَلِيُّنَا ؟ قَالَ : اللهُ وَرَسُولُهُ ، قَالَ : حَسْبُنَا .
ترجمہ
سیدنا فیروز رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہم کون لوگ ہیں، یہ آپ بخوبی جانتے ہیں اور ہم جن لوگوں کے درمیان سے آئے ہیں، ان کے متعلق بھی آپ کو علم ہے؛ تو ہمارا ولی و سرپرست کون ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ اور اس کا رسول۔“ انہوں نے عرض کی: ”ہمارے لیے یہی کافی ہے۔“