مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن الزبير رحمه الله— عبداللہ بن الزبیر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ رَحِمَهُ اللَّهُ باب: عبداللہ بن الزبیر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6817
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي ذُبْيَانَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ يَخْطُبُ قَالَ: قَالَ مُحَمَّدٌ عليه السلام: «مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةَ»، قَالَ: وَإِلَى جَنْبِهِ ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ: إِذًا وَاللَّهِ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ، يَقُولُ اللَّهُ: {وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ} [الحج: 23]ترجمہ
ابو ذبیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ سیدنا محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں اسے نہیں پہنے گا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ ان کے پہلو میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تشریف فرما تھے، انہوں نے یہ سن کر فرمایا: پھر تو اللہ کی قسم! ایسا شخص سرے سے جنت میں ہی داخل نہیں ہو سکے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ﴾ ”اور وہاں (جنت میں) ان کا لباس ریشم ہو گا“۔