مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن الزبير رحمه الله— عبداللہ بن الزبیر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ رَحِمَهُ اللَّهُ باب: عبداللہ بن الزبیر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6813
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : كَانَتْ لِزَمْعَةَ جَارِيَةٌ يَطَؤُهَا ، وَكَانَتْ يُظَنُّ بِرَجُلٍ آخَرَ يَقَعُ عَلَيْهَا ، فَمَاتَ زَمْعَةُ وَهِيَ حُبْلَى ، فَوَلَدَتْ غُلَامًا يُشْبِهُ الرَّجُلَ الَّذِي كَانَتْ تُظَنُّ بِهِ ، فَذَكَرَتْهُ سَوْدَةُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أَمَّا الْمِيرَاثُ فَلَهُ ، وَأَمَّا أَنْتِ فَاحْتَجِبِي مِنْهُ ، فَإِنَّهُ لَيْسَ لَكِ بِأَخٍ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ زمعہ کی ایک لونڈی تھی جس کے ساتھ وہ ہم بستری کیا کرتے تھے، اور ایک دوسرے شخص کے بارے میں بھی یہ گمان کیا جاتا تھا کہ وہ اس کے پاس آتا جاتا ہے، پھر زمعہ کا انتقال ہو گیا جبکہ وہ لونڈی حاملہ تھی، چنانچہ اس نے ایک لڑکا جنا جو اس شخص کے مشابہ تھا جس کے متعلق (بدکاری کا) گمان کیا جاتا تھا، پھر جب سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”رہی وراثت تو وہ اس (بچے) کو ملے گی، لیکن اے سودہ! تم اس سے پردہ کرو کیونکہ وہ (حقیقتاً) تمہارا بھائی نہیں ہے۔“