مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن جعفر الهاشمي— عبداللہ بن جعفر الہاشمی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ الْهَاشِمِيِّ باب: عبداللہ بن جعفر الہاشمی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6801
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ : لَمَّا نُعِيَ جَعْفَرٌ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اصْنَعُوا لِآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا ، فَقَدْ أَتَاهُمْ أَمْرٌ يَشْغَلُهُمْ أَوْ يُشْغَلُونَ بِهِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر آئی تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «اصْنَعُوا لِآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا فَقَدْ أَتَاهُمْ أَمْرٌ يَشْغَلُهُمْ أَوْ يُشْغَلُونَ بِهِ» ”جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو، کیونکہ ان پر ایسا معاملہ (غم) آ پڑا ہے جس نے انہیں مشغول کر دیا ہے یا وہ اس میں مصروف ہو گئے ہیں۔“