مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن جعفر الهاشمي— عبداللہ بن جعفر الہاشمی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ الْهَاشِمِيِّ باب: عبداللہ بن جعفر الہاشمی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6790
حَدَّثَنَا مُصْعَبٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِأُنَاسٍ يَرْمُونَ كَبْشًا بِالنَّبْلِ فَكَرِهَ ذَلِكَ ، فَقَالَ : لَا تُمَثِّلُوا بِالْبَهَائِمِ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر کچھ ایسے لوگوں پر ہوا جو ایک مینڈھے کو (نشانہ بنا کر) تیر مار رہے تھے، آپ ﷺ نے اس عمل کو ناپسند فرمایا اور ارشاد فرمایا: «لَا تُمَثِّلُوا بِالْبَهَائِمِ» ”جانوروں کا مثلہ نہ کرو (یعنی انہیں نشانہ بنا کر اذیت نہ دو)۔“