مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الحسين بن علي بن أبي طالب— الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ باب: الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ قَالَ : قَالَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ : عَلَّمَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ : رَبِّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ ، وَإِنَّكَ لَا تُذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ .سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے چند کلمات سکھائے جنہیں میں وتر کی دعاے قنوت میں پڑھا کروں: «رَبِّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّكَ لَا تُذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ» ”اے میرے رب! مجھے ان لوگوں میں شامل فرما کر ہدایت دے جنہیں تو نے ہدایت عطا فرمائی، اور مجھے ان لوگوں میں شامل کر کے عافیت دے جنہیں تو نے عافیت بخشی، اور ان لوگوں میں شامل فرما کر میرا سرپرست بن جا جن کا تو سرپرست بنا، اور جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اس میں میرے لیے برکت پیدا فرما، اور مجھے اس شر سے بچا لے جو تو نے مقدر فرمایا ہے، کیونکہ تو ہی فیصلہ فرماتا ہے اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، اور یقیناً وہ شخص کبھی ذلیل نہیں ہو سکتا جس کا تو دوست بن جائے، اے ہمارے رب! تو نہایت بابرکت اور بہت بلند و برتر ہے۔““