مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الحسين بن علي بن أبي طالب— الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ باب: الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6785
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ ، عَنْ يُوسُفَ الصَّبَّاغِ ، عَنِ الْحُسَيْنِ ، وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ شَهِدَ أَمْرًا فَكَرِهَهُ ، كَانَ كَمَنْ غَابَ عَنْهُ ، وَمَنْ غَابَ عَنْ أَمْرٍ فَرَضِيَ بِهِ ، كَانَ كَمَنْ شَهِدَهُ .
ترجمہ
سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (اور راوی کہتے ہیں کہ جہاں تک مجھے علم ہے انہوں نے اسے نبی کریم ﷺ ہی سے روایت کیا ہے) کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی معاملے (برائی یا گناہ) کے وقت موجود ہو اور وہ اسے ناپسند کرے تو وہ اس شخص کی طرح (بری الذمہ) ہے جو وہاں موجود ہی نہ تھا، اور جو شخص کسی معاملے کے وقت موجود نہ ہو لیکن وہ اس پر (دل سے) راضی ہو جائے تو وہ اس شخص کی طرح (گناہ میں شریک) ہے جو وہاں موجود تھا۔“