مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الحسن بن علي بن أبي طالب— الحسن بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ باب: الحسن بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : عَلَّمَنِي جَدِّي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ : اللَّهُمَّ عَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ ، وَاهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ ، سُبْحَانَكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ .
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے میرے نانا جان رسول اللہ ﷺ نے چند کلمات سکھائے جنہیں میں وتر کی دعا (قنوتِ وتر) میں پڑھا کروں: «اللَّهُمَّ عَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَاهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، سُبْحَانَكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ» ”اے اللہ! مجھے ان لوگوں میں عافیت عطا فرما جنہیں تو نے عافیت بخشی، اور مجھے ان لوگوں میں شامل فرما کر اپنی سرپرستی میں لے لے جنہیں تو نے اپنی سرپرستی میں لیا، اور مجھے ان لوگوں میں ہدایت عطا فرما جنہیں تو نے ہدایت دی، اور مجھے اس شر سے بچا لے جو تو نے مقدر فرمایا ہے، کیونکہ فیصلہ تو ہی فرماتا ہے اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، اور یقیناً وہ شخص کبھی ذلیل نہیں ہو سکتا جس کا تو دوست بن جائے، تو پاک ہے، اے ہمارے رب! تو نہایت بابرکت اور بلند و برتر ہے۔“”