مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الحسن بن علي بن أبي طالب— الحسن بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ باب: الحسن بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6757
مُسْنَدُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ .
حَدَّثَنَا السَّامِيُّ حَدَّثَنَا سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : لَمَّا قُتِلَ عَلِيٌّ قَامَ حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ خَطِيبًا ، فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ : أَمَّا بَعْدُ ، وَاللهِ لَقَدْ قَتَلْتُمُ اللَّيْلَةَ رَجُلًا فِي لَيْلَةٍ نَزَلَ فِيهَا الْقُرْآنُ وَفِيهَا رُفِعَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَفِيهَا قُتِلَ يُوشَعُ بْنُ نُونٍ فَتَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ .
ترجمہ
سیدنا علی بن حسین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، پھر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد فرمایا: ”اما بعد، اللہ کی قسم! تم نے آج کی شب ایک ایسے مردِ جلیل کو شہید کیا ہے جو اس رات (دنیا سے رخصت ہوئے) جس میں قرآنِ کریم نازل کیا گیا تھا، اسی رات عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا گیا تھا اور اسی شب موسیٰ علیہ السلام کے رفیقِ خاص یوشع بن نون علیہ السلام شہید کیے گئے تھے۔“