❮
❯
حدیث نمبر: 6740
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكَلَ فِي بَيْتِهَا عَرْقًا ، فَجَاءَهُ بِلَالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلَاةِ ، فَقَامَ لِيُصَلِّيَ ، فَأَخَذْتُ بِثَوْبِهِ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَةِ ، أَلَا تَوَضَّأُ ؟ قَالَ : مِمَّ أَتَوَضَّأُ ، أَيْ بُنَيَّةُ ، فَقُلْتُ : مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَوَلَيْسَ أَطْهَرُ طَعَامِكُمْ مَا مَسَّتْهُ النَّارُ . ؟
ترجمہ

سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے گھر میں ہڈی والا گوشت تناول فرمایا، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے حاضر ہو کر آپ ﷺ کو نماز کی اطلاع دی، پس جب آپ ﷺ نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو میں نے آپ ﷺ کا لباسِ مبارک تھام لیا اور عرض کی: ”اے ابا جان! کیا آپ وضو نہیں فرمائیں گے؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے پیاری بیٹی! میں کس چیز سے وضو کروں؟“ میں نے عرض کیا: ”اس کھانے کی وجہ سے جسے آگ نے چھوا ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہارا سب سے پاکیزہ کھانا وہی نہیں ہوتا جسے آگ نے چھوا ہو؟“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليهما / حدیث: 6740
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 25879، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2742، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1331، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 625/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6708»