مسند أبي يعلى الموصلي
مسند العباس بن عبد المطلب رضي الله عنه— العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6703
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الرُّومِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رِفَاعَةَ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَحْتَ شَجَرَةٍ ، فَهَاجَتِ الرِّيحُ ، فَوَقَعَ مَا كَانَ فِيهَا مِنْ وَرَقٍ نَخِرٍ ، وَبَقِيَ فِيهَا مَا كَانَ مِنْ وَرَقٍ أَخْضَرَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا مَثَلُ هَذِهِ الشَّجَرَةِ ؟ قَالَ الْقَوْمُ : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ : مَثَلُهَا مَثَلُ الْمُؤْمِنِ ، إِذَا اقْشَعَرَّ مِنْ خَشْيَةِ اللهِ ، وَقَعَتْ عَنْهُ ذُنُوبُهُ وَبَقِيَتْ لَهُ حَسَنَاتُهُ .
ترجمہ
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک تیز ہوا چلی، جس سے درخت کے وہ تمام پتے جھڑ گئے جو بوسیدہ ہو چکے تھے اور جو سبز تھے وہ اپنی جگہ باقی رہے۔ تب رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اس درخت کی مثال کیا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول ﷺ ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس کی مثال مومن کی سی ہے کہ جب وہ اللہ تعالیٰ کے خوف سے لرز اٹھتا ہے تو اس کے گناہ (اسی طرح) جھڑ جاتے ہیں اور اس کی نیکیاں اس کے لیے باقی رہ جاتی ہیں۔“