مسند أبي يعلى الموصلي
مسند العباس بن عبد المطلب رضي الله عنه— العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6695
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ : قَالَ الْعَبَّاسُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ أَبَا طَالِبٍ كَانَ يَحُوطُكَ وَيَمْنَعُكَ ، فَهَلْ نَفَعْتَهُ بِشَيْءٍ ؟ قَالَ : فَقَالَ : وَجَدْتُهُ فِي الْغَمَرَاتِ مِنَ النَّارِ ، فَأَخْرَجْتُهُ إِلَى الضَّحْضَاحِ .
ترجمہ
عبداللہ بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کی کہ ”بے شک ابوطالب آپ کی حفاظت و نگہبانی فرماتے تھے اور (مخالفین سے) آپ کا دفاع کرتے تھے، تو کیا آپ نے انہیں کوئی فائدہ پہنچایا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے انہیں آگ کی گہرائیوں میں پایا، تو میں نے انہیں (وہاں سے) نکال کر ٹخنوں تک کی ہلکی آگ میں پہنچا دیا۔“