مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ ، ثُمَّ إِنَّهُ لَقِيَهُ ، فَقَالَ : مَا لِي لَمْ أَرَكَ ؟ قَالَ : مَا بِتُّ الْبَارِحَةَ ، لَدَغَتْنِي عَقْرَبٌ ، قَالَ : أَمَا إِنَّكَ لَوْ قُلْتَ حِينَ أَمْسَيْتَ : أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، لَمْ تَضُرَّكَ .
قَالَ عُبَيْدُ اللهِ : وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ فِي الْحَدِيثِ يَرْفَعُهُ : فَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي وَحِينَ يُصْبِحُ لَمْ تَضُرَّهُ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنے صحابہ میں سے ایک صاحب کو غیر حاضر پایا، پھر جب بعد میں ان سے ملاقات ہوئی تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا بات ہے کہ میں نے تمہیں نہیں دیکھا؟“ انہوں نے عرض کیا: میں گزشتہ رات سو نہیں سکا کیونکہ مجھے بچھو نے ڈس لیا تھا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سنو! اگر تم شام کے وقت یہ کلمات کہہ لیتے: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں اس کی پیدا کردہ تمام مخلوقات کے شر سے“ تو وہ تمہیں ہرگز نقصان نہ پہنچاتا“، عبید اللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق انہوں نے حدیث میں اسے مرفوعاً بیان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ: ”جس نے شام اور صبح کے وقت یہ کلمات کہے اسے وہ (بچھو) نقصان نہیں پہنچائے گا“۔