مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند الزبير بن العوام— الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ باب: الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 667
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قُلْتُ لِأَبِي الزُّبَيْرِ : مَا لَكَ لَا تُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا يُحَدِّثُ عَنْهُ فُلَانٌ وَفُلَانٌ ؟ قَالَ : مَا فَارَقْتُهُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ ، وَلَكِنْ سَمِعْتُ مِنْهُ كَلِمَةً ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ : مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ .
ترجمہ
عامر بن عبد اللہ بن الزبیر رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبد اللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے (اپنے والد) سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے عرض کی کہ کیا وجہ ہے کہ آپ رسول اللہ ﷺ سے اس طرح کثرت سے احادیث بیان نہیں کرتے جس طرح فلاں اور فلاں صحابی بیان کرتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: ”جب سے میں اسلام لایا ہوں، میں آپ ﷺ سے جدا نہیں ہوا، لیکن میں نے آپ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» ”جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا، وہ اپنا ٹھکانا جہنم کی آگ میں بنا لے۔“ “