مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ فَصَلَّى ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ ، فَعَادَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ مَا أُحْسِنُ غَيْرَ هَذَا فَعَلِّمْنِي ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تُصَلِّيَ فَكَبِّرْ ، ثُمَّ اقْرَأْ بِمَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ ، ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا ، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَعْتَدِلَ قَائِمًا ، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَسْتَوِيَ جَالِسًا ، ثُمَّ اصْنَعْ فِي صَلَاتِكَ كُلِّهَا هَكَذَا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا جبکہ رسول اللہ ﷺ وہاں تشریف فرما تھے، اس شخص نے نماز پڑھی اور پھر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر سلام عرض کیا تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”لوٹ جاؤ اور دوبارہ نماز پڑھو، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی“، تین مرتبہ اسی طرح ہونے کے بعد اس شخص نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں اس سے بہتر نماز نہیں پڑھ سکتا، لہٰذا آپ مجھے سکھا دیجیے، تو رسول اللہ ﷺ نے اسے ارشاد فرمایا: ”جب تم نماز کا ارادہ کرو تو تکبیر کہو، پھر قرآن میں سے جو تمہارے لیے میسر اور آسان ہو اس کی تلاوت کرو، پھر رکوع کرو یہاں تک کہ تم رکوع کی حالت میں اطمینان پا لو، پھر رکوع سے سر اٹھاؤ یہاں تک کہ تم سیدھے کھڑے ہو جاؤ، پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ تم سجدے میں اطمینان حاصل کر لو، پھر سجدے سے سر اٹھاؤ یہاں تک کہ تم برابر بیٹھ جاؤ، اور اپنی تمام نماز اسی طرح مکمل کیا کرو“۔