مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6605
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، قَالَ : رَأَيْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ عَلَى ظَهْرِ الْمَسْجِدِ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، مِمَّ تَتَوَضَّأُ ؟ قَالَ : أَكَلْتُ ثَوْرًا مِنْ أَقِطٍ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : تَوَضَّئُوا مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ .
ترجمہ
سعید مقبری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کی چھت پر وضو کرتے ہوئے دیکھا، تو میں نے دریافت کیا کہ اے ابوہریرہ! آپ کس وجہ سے وضو فرما رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے خشک پنیر کا ایک ٹکڑا کھایا ہے، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «تَوَضَّئُوا مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ» ”تم اس چیز کے استعمال سے وضو کیا کرو جسے آگ نے بدلا (پکایا) ہو۔“