مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلَيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: " لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لَأَخَّرْتُ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ، فَإِنَّهُ إِذَا مَضَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْأَوَّلُ هَبَطَ اللَّهُ عز وجل إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَلَمْ يَزَلْ بِهَا حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ يَقُولُ: أَلَا تَائِبٌ؟ أَلَا سَائِلٌ يُعْطَى؟ أَلَا دَاعٍ يُجَابُ؟ أَلَا مُذْنِبٌ يَسْتَغْفِرُ فَيُغْفَرُ لَهُ؟ أَلَا سَقِيمٌ يَسْتَشْفِي فَيُشْفَى؟ "سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں عشاء کی نماز کو رات کے ایک تہائی حصے تک مؤخر کر دیتا، کیونکہ جب رات کا پہلا تہائی حصہ گزر جاتا ہے تو اللہ عزوجل آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے اور فجر طلوع ہونے تک وہیں رہتا ہے اور فرماتا ہے: «أَلَا تَائِبٌ؟» ”کیا کوئی توبہ کرنے والا ہے (جس کی توبہ قبول کی جائے)؟“ «أَلَا سَائِلٌ يُعْطَى؟» ”کیا کوئی مانگنے والا ہے جسے عطا کیا جائے؟“ «أَلَا دَاعٍ يُجَابُ؟» ”کیا کوئی پکارنے والا ہے جس کی دعا قبول کی جائے؟“ «أَلَا مُذْنِبٌ يَسْتَغْفِرُ فَيُغْفَرُ لَهُ؟» ”کیا کوئی گناہ گار ہے جو مغفرت طلب کرے اور اسے بخش دیا جائے؟“ «أَلَا سَقِيمٌ يَسْتَشْفِي فَيُشْفَى؟» ”کیا کوئی بیمار ہے جو شفا طلب کرے اور اسے شفا عطا کی جائے؟““