مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6574
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ اللهَ هُوَ السَّلَامُ ، فَلَا تَبْدَءُوا بِشَيْءٍ قَبْلَهُ ، فَإِذَا قِيلَ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ، فَقُولُوا : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ہی «السَّلَامُ» (سلامتی والا) ہے، لہٰذا تم (اپنی گفتگو کا) آغاز اس سے پہلے کسی اور چیز سے نہ کرو، پس جب «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو“ کہا جائے تو تم بھی جواب میں «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو“ ہی کہو۔“