مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6571
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : قَالَ رَبُّكُمْ عَزَّ وَجَلَّ : ثَلَاثَةٌ أَنَا خَصْمُهُمْ ، وَمَنْ كُنْتُ خَصْمَهُ خَصَمْتُهُ : رَجُلٌ أَعْطَى بِي ثُمَّ غَدَرَ ، وَرَجُلٌ بَاعَ حُرًّا فَأَكَلَ ثَمَنَهُ ، وَرَجُلٌ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا فَاسْتَوْفَى مِنْهُ وَلَمْ يُوَفِّهِ أَجْرَهُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے رب عزوجل نے ارشاد فرمایا ہے: تین طرح کے لوگ ایسے ہیں جن کا (قیامت کے دن) میں خود مدعی بنوں گا، اور جس کا میں مدعی بن گیا اسے مغلوب کر دوں گا: ایک وہ شخص جس نے میرے نام کا واسطہ دے کر عہد و پیمان کیا پھر غداری کی، دوسرا وہ شخص جس نے کسی آزاد انسان کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھا لی، اور تیسرا وہ شخص جس نے کوئی مزدور اجرت پر لیا، اس سے پورا کام تو لے لیا مگر اسے اس کی اجرت ادا نہیں کی۔“