مسند أبي يعلى الموصلي
مسند طلحة بن عبيد الله— طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ باب: طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 657
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، حَدَّثَنَا شَيْخٌ لَنَا ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مُحِلٍّ أَصَابَ صَيْدًا ، أَيَأْكُلُهُ الْمُحْرِمُ ؟ قَالَ : « نَعَمْ » .
ترجمہ
سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا جس نے احرام کی حالت میں نہ ہوتے ہوئے شکار کیا ہو، کیا محرم (حالتِ احرام والا) اسے کھا سکتا ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں“۔ اس حدیث کی سند میں محمد بن منکدر رحمہ اللہ اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے درمیان ایک نامعلوم (مبہم) راوی موجود ہے جس کی وجہ سے سند میں انقطاع کا پہلو موجود ہے۔