❮
❯
حدیث نمبر: 6556
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ ، فَأَعْجَبَهُ صِحَّتُهُ وَجَلَدُهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَتَى أَحْسَسْتَ أُمَّ مِلْدَمٍ ؟ فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ : وَأَيُّ شَيْءٍ أُمُّ مِلْدَمٍ ؟ قَالَ : الْحُمَّى ، قَالَ : وَأَيُّ شَيْءٍ الْحُمَّى ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : سُخْنَةٌ تَكُونُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَالْعَظْمِ ، فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ : مَا لِي بِذَلِكَ عَهْدٌ ، قَالَ لَهُ : فَمَتَى أَحْسَسْتَ بِالصُّدَاعِ ؟ قَالَ : وَأَيُّ شَيْءٍ الصُّدَاعُ ؟ فَقَالَ لَهُ : ضَرَبَانٌ يَكُونُ فِي الصُّدْغَيْنِ وَالرَّأْسِ ، فَقَالَ : مَا لِي بِذَلِكَ عَهْدٌ ، قَالَ : فَلَمَّا وَلَّى الْأَعْرَابِيُّ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ ، فَلْيَنْظُرْ إِلَيْهِ ، يَعْنِي الْأَعْرَابِيَّ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک بدوی حاضر ہوا، آپ ﷺ کو اس کی عمدہ صحت اور جفاکشی بہت پسند آئی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”تم نے «أُمَّ مِلْدَمٍ» کب محسوس کی تھی؟“ اس اعرابی نے پوچھا: ام ملدم کیا چیز ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بخار“، اس نے عرض کیا: اور بخار کیا چیز ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اسے بتایا: ”یہ ایک ایسی تپش ہوتی ہے جو کھال اور ہڈی کے درمیان محسوس ہوتی ہے“، اس اعرابی نے کہا: میرا اس سے کبھی کوئی واسطہ نہیں پڑا، آپ ﷺ نے پھر دریافت فرمایا: ”تو تم نے «الصُّدَاعُ» کب محسوس کیا تھا؟“ اس نے پوچھا: اور سر درد کیا ہوتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایک ایسی کسک اور دھمک ہوتی ہے جو کنپٹیوں اور سر میں پیدا ہوتی ہے“، اس نے پھر جواب دیا: میرا اس سے بھی کبھی پالا نہیں پڑا، جب وہ بدوی پیٹھ پھیر کر چلا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ کسی دوزخی کو دیکھے، تو وہ اسے دیکھ لے“، یعنی اس اعرابی کو۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6556
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: دون قوله: (فأعجبه صحته وجلده)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8576، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3871/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6525»