مسند أبي يعلى الموصلي
مسند طلحة بن عبيد الله— طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ باب: طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا مُجَمِّعُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ .
عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ عَلِمْنَا كَيْفَ السَّلَامُ عَلَيْكَ ، فَكَيْفَ الصَّلَاةُ ؟ قَالَ : قُولُوا : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم یہ تو جان چکے ہیں کہ آپ پر سلام کس طرح بھیجنا ہے، لیکن آپ پر صلاۃ (درود) بھیجنے کا طریقہ کیا ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اس طرح کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! محمد ﷺ پر اور آلِ محمد پر اپنی رحمت نازل فرما، جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، یقیناً تو ہی تعریف کے لائق اور بڑی بزرگی والا ہے۔ اور محمد ﷺ پر اور آلِ محمد پر برکتیں نازل فرما، جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آلِ ابراہیم پر برکتیں نازل فرمائیں، یقیناً تو ہی تعریف کے لائق اور بڑی بزرگی والا ہے“۔“