مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6476
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ ، فَقَرَأَ : إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ ، فَقُلْتُ لَهُ ، فَقَالَ : سَجَدَ بِهَا أَبُو الْقَاسِمِ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، وَأَنَا مَعَهُ ، فَقَالَ التَّيْمِيُّ : أَوْ قَالَ : سَجَدْتُ بِهَا مَعَ أَبِي الْقَاسِمِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَى أَبَا الْقَاسِمِ ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
ابورافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ عشاء کی نماز پڑھی تو انہوں نے سورہ ﴿إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ﴾ کی تلاوت فرمائی (اور سجدہ تلاوت کیا)، میں نے ان سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”ابوالقاسم ﷺ نے اس سورت میں سجدہ کیا تھا اور میں آپ ﷺ کے ساتھ تھا“ - سلیمان تیمی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یا انہوں نے یہ الفاظ کہے: ”میں نے اس سورت میں ابوالقاسم ﷺ کے ساتھ سجدہ کیا تھا، چنانچہ میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ابوالقاسم ﷺ سے جا ملوں“۔