مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6466
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ - : اسْتَقْرَضْتُ عَبْدِي فَلَمْ يُقْرِضْنِي ، وَشَتَمَنِي عَبْدِي وَهُوَ لَا يَدْرِي ، يَقُولُ : وَادَهْرَاهُ ، وَادَهْرَاهُ ، وَأَنَا الدَّهْرُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یعنی اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں نے اپنے بندے سے قرض طلب کیا لیکن اس نے مجھے قرض نہ دیا، اور میرے بندے نے مجھے برا بھلا کہا حالانکہ وہ (اس کی حقیقت) نہیں جانتا، وہ کہتا ہے: «وَا دَهْرَاهُ، وَا دَهْرَاهُ» ”ہائے زمانہ! ہائے زمانہ!“ حالانکہ میں ہی زمانہ (کا خالق و مالک) ہوں۔“