مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6450
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مَعْدِي بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو سُلَيْمَانَ صَاحِبُ الطَّعَامِ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : هَلْ عَسَى أَحَدُكُمْ أَنْ يَتَّخِذَ مِنَ الْغَنَمِ فَيُقِيمَ عَلَى رَأْسِ جَبَلٍ : مِيلٍ أَوْ مِيلَيْنِ مِنَ الْمَدِينَةِ ؟ فَتَأْتِي الْجُمُعَةُ فَلَا يُجَمِّعُ ، ثُمَّ تَأْتِي الْجُمُعَةُ فَلَا يُجَمِّعُ ، فَيُطْبَعُ عَلَى قَلْبِهِ ، فَيَكُونُ مِنَ الْغَافِلِينَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات کا ارادہ رکھتا ہے کہ وہ کچھ بھیڑ بکریاں لے کر مدینہ منورہ سے ایک یا دو میل کی مسافت پر کسی پہاڑ کی چوٹی پر جا مقیم ہو؟ پھر جمعہ کا دن آئے اور وہ (نمازِ جمعہ کے لیے) حاضر نہ ہو، پھر دوبارہ جمعہ آئے اور وہ (پھر) حاضر نہ ہو، تو اس کے دل پر مہر لگا دی جائے گی اور وہ غافلوں میں سے ہو جائے گا۔“