مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6399
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ تَكَلَّمَ بَعْدَمَا قَالَ لِعَبْدِ الْقَيْسِ فِي الظُّرُوفِ مَا قَالَ ، فَقَالَ : اشْرَبُوا مَا بَدَا لَكُمْ ، كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبُ نَفْسِهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے وفدِ عبد القیس کو برتنوں کے حوالے سے جو (ممانعت کا) حکم دینا تھا وہ دینے کے بعد گفتگو فرمائی اور ارشاد فرمایا: «اشْرَبُوا مَا بَدَا لَكُمْ، كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبُ نَفْسِهِ» ”تم (جائز مشروبات میں سے) جو چاہو پیو، ہر شخص اپنے نفس کا خود ہی محاسب اور اپنی ذمہ داریوں کا خود جوابدہ ہے۔“