مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6398
وَبِإِسْنَادِهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ ، وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ ، وَالْعَجْوَةُ مِنَ الْجَنَّةِ ، وَفِيهَا شِفَاءٌ مِنَ السُّمِّ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کھمبی اس ’من‘ میں سے ہے (جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر نازل فرمایا تھا) اور اس کا عرق آنکھوں کے لیے باعثِ شفا ہے، نیز عجوہ کھجور جنت کے میووں میں سے ہے اور اس میں زہر کے اثرات سے شفا موجود ہے۔“