مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6386
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ ، أَوْ فِي خَمْسَةِ أَوْسُقٍ ، شَكَّ دَاوُدُ فِي خَمْسَةٍ أَوْ دُونَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے بیعِ عرایا (درخت پر لگی تازہ کھجوروں کو تخمینے کے ساتھ اتنی ہی مقدار کی اتاری ہوئی خشک کھجوروں کے بدلے فروخت کرنے) کی اجازت پانچ وسق سے کم میں، یا پانچ وسق تک میں عطا فرمائی ہے“، راویِ حدیث داؤد رحمہ اللہ کو اس بات میں شک ہوا ہے کہ (حکم میں) پانچ وسق کا ذکر تھا یا پانچ سے کم کا۔