مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً مَرَّتْ تَعْصِفُ رِيحُهَا ، فَقَالَ : يَا أَمَةَ الْجَبَّارِ ، آلْمَسْجِدَ تُرِيدِينَ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، قَالَ : وَلَهُ تَطَيَّبْتِ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، قَالَ : فَارْجِعِي ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَخْرُجُ إِلَى الْمَسْجِدِ تَعْصِفُ رِيحُهَا ، فَيَقْبَلُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْهَا صَلَاةً حَتَّى تَرْجِعَ فَتَغْتَسِلَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون ان کے پاس سے گزریں جن کی خوشبو مہک رہی تھی، تو آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اے خدائے جبار کی بندی! کیا تم مسجد جانے کا ارادہ رکھتی ہو؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں،“ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کیا تم نے اسی مقصد کے لیے خوشبو لگائی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں،“ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تو پھر واپس لوٹ جاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَخْرُجُ إِلَى الْمَسْجِدِ تَعْصِفُ رِيحُهَا فَيَقْبَلُ اللَّهُ عز وجل مِنْهَا صَلَاةً حَتَّى تَرْجِعَ فَتَغْتَسِلَ» ”جو عورت بھی مسجد کی طرف اس حال میں نکلے کہ اس کی خوشبو مہک رہی ہو، تو اللہ عزوجل اس کی نماز اس وقت تک قبول نہیں فرماتا جب تک کہ وہ واپس جا کر غسل نہ کر لے۔““