❮
❯
حدیث نمبر: 6338
وَبِإِسْنَادِهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ ، لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِحَطَبٍ فَيُحْتَطَبَ ، ثُمَّ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَيُؤَذَّنَ بِهَا ، ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا فَيُصَلِّيَ بِالنَّاسِ ، ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَى رِجَالٍ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ ، لَوْ يَعْلَمُ أَحَدُكُمْ أَنَّهُ يَجِدُ عَظْمًا سَمِينًا أَوْ مِرْمَاتَيْنِ حَسَنَتَيْنِ ، لَشَهِدَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! میں نے یہ پختہ ارادہ کر لیا تھا کہ لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں، پھر نماز کے لیے اذان کہلوائی جائے، پھر کسی شخص کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کی امامت کرائے اور میں ان لوگوں کے پیچھے ان کے گھروں کو جاؤں (جو جماعت میں شریک نہیں ہوئے) اور ان کے گھروں کو ان سمیت آگ لگا کر بھسم کر دوں؛ اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! اگر ان میں سے کسی کو یہ یقین ہو جائے کہ اسے (مسجد میں) ایک گوشت والی ہڈی یا بکری کے کھروں کے درمیان کے گوشت کے دو عمدہ ٹکڑے ملیں گے، تو وہ عشاء کی نماز کے لیے ضرور حاضر ہوتا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6338
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مالك [290]، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6308»