مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6337
وَبِإِسْنَادِهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَيْسَ الْمِسْكِينُ بِهَذَا الطَّوَّافَ ، الَّذِي يَطُوفُ عَلَى النَّاسِ تَرُدُّهُ اللُّقْمَةُ وَالتَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ ، قَالُوا : فَمَا الْمِسْكِينُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : الَّذِي لَا يَجِدُ غِنًى يُغْنِيهِ ، وَلَا يُفْطَنُ لَهُ فَيُتَصَدَّقُ عَلَيْهِ ، وَلَا يَقُومُ فَيَسْأَلُ النَّاسَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مسکین وہ شخص نہیں ہے جو لوگوں کے گرد گھومتا پھرتا ہے اور جسے ایک لقمہ یا ایک دو کھجوریں (دے کر) ٹال دیا جاتا ہے“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! پھر (حقیقی) مسکین کون ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جس کے پاس اتنی مالداری نہ ہو جو اسے (دوسروں سے) بے نیاز کر دے اور نہ ہی اس کی (حاجت مندی) کا کسی کو علم ہو پائے کہ اسے صدقہ دیا جائے اور نہ ہی وہ خود کھڑا ہو کر لوگوں سے سوال کرتا ہے۔“