❮
❯
حدیث نمبر: 6323
وَبِإِسْنَادِهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُقْبَضَ الْعِلْمُ ، وَيَكْثُرُ الْجَهْلُ ، وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ ، وَيَتَقَارَبُ الزَّمَانُ ، وَيَكْثُرُ الْهَرْجُ . قَالُوا : وَمَا الْهَرْجُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : هُوَ الْقَتْلُ الْقَتْلُ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک برپا نہیں ہوگی جب تک کہ علم (دنیا سے) اٹھا نہ لیا جائے، جہالت کی کثرت نہ ہو جائے، فتنے ظاہر نہ ہونے لگیں، زمانہ ایک دوسرے کے قریب نہ ہو جائے (وقت کی برکت ختم ہو جائے) اور ہرج کی کثرت نہ ہو جائے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہرج سے کیا مراد ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس سے مراد قتل ہے، قتل ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6323
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا جزء من الحديث قبله، فهكذا وقع في»
«عند البخارى [6704]، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6293»