مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6307
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً ، قَالَ : ارْكَبْهَا ، قَالَ : إِنَّهَا بَدَنَةٌ ، قَالَ : ارْكَبْهَا ، قَالَ : إِنَّهَا بَدَنَةٌ ، قَالَ : وَيْحَكَ ارْكَبْهَا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جو قربانی کا اونٹ ہنکا کر لے جا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے اسے حکم دیا: ”اس پر سوار ہو جاؤ“، اس نے عرض کی کہ (اے اللہ کے رسول!) یہ تو قربانی کا جانور ہے، آپ ﷺ نے پھر فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ“، اس نے (دوبارہ) عرض کی کہ یہ قربانی کا جانور ہے، تو آپ ﷺ نے (تیسری بار) فرمایا: «وَيْحَكَ» ”تجھ پر افسوس! اس پر سوار ہو جاؤ“۔