مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6306
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ ، فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ كَمَا تَنَاتَجُ الْإِبِلُ مِنْ بَهِيمَةٍ جَمْعَاءَ ، هَلْ تُحِسُّونَ مِنْ جَدْعَاءَ ؟ قَالُوا : أَفَرَأَيْتَ مَنْ يَمُوتُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں، جس طرح اونٹنی ایک صحیح سالم بچہ جنتی ہے، کیا تمہیں ان میں کوئی کان کٹا ہوا محسوس ہوتا ہے؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ ان کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو (بچپن ہی میں) فوت ہو جائیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ (بڑے ہو کر) کیا عمل کرنے والے تھے۔“