مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6203
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَبْعَثَ اللهُ رِيحًا حَمْرَاءَ مِنْ قِبَلِ الْيَمَنِ ، فَيَكْفِتُ اللهُ كُلَّ نَفْسٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ، وَمَا يُنْكِرُ النَّاسُ مِنْ قِلَّةِ مَنْ يَمُوتُ مِنْهَا : مَاتَ شَيْخُ بَنِي فُلَانٍ ، مَاتَتْ عَجُوزُ بَنِي فُلَانٍ !.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ یمن کی سمت سے ایک سرخ ہوا بھیجے گا، پھر اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے ہر اس جان کو سمیٹ لے گا جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتی ہوگی، اور لوگوں کو اس سے مرنے والوں کی کمی کی وجہ سے کوئی حیرت نہ ہوگی (بلکہ عام تذکرہ ہوگا کہ) فلاں قبیلے کا بزرگ فوت ہوگیا اور فلاں قبیلے کی بڑھیا انتقال کر گئی۔“