مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 62
حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَارِ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ طَعْنًا ، وَطَاعُونًا ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي أَعْلَمُ أَنَّكَ قَدْ سَأَلْتَ مَنَايَا أُمَّتِكَ ، فَهَذَا الطَّعْنُ قَدْ عَرَفْنَاهُ ، فَمَا الطَّاعُونُ ؟ قَالَ : « ذَرَبٌ كَالدُّمَّلِ ، إِنْ طَالَتْ بِكَ حَيَاةٌ سَتَرَاهُ » .
ترجمہ
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ میں غار میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھا تو آپ ﷺ نے یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ طَعْنًا، وَطَاعُونًا» ”اے اللہ! (میری امت کے لیے) نیزے کی ضرب اور طاعون کی موت مقدر فرما“، میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! میں جانتا ہوں کہ آپ نے اپنی امت کی اموات کی اقسام کے بارے میں سوال کیا ہے، سو یہ نیزے کی ضرب (شہادت) کو تو ہم پہچانتے ہیں لیکن یہ طاعون کیا ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ ایک ایسی سوزش یا زخم ہے جو پھوڑے کی مانند ہوتا ہے، اگر تمہاری زندگی طویل ہوئی تو تم عنقریب اسے دیکھ لو گے“۔