مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ أَبِي يَسَارٍ الْقُرَشِيِّ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى مُخَنَّثًا قَدْ خَضَبَ رِجْلَيْهِ بِالْحِنَّاءِ، فَقَالَ: «مَا بَالُ هَذَا؟» فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَتَشَبَّهُ بِالنِّسَاءِ قَالَ: فَأَمَرَ بِهِ فَنُفِيَ إِلَى النَّقِيعِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَقْتُلُهُ؟ قَالَ: «إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْتُلَ الْمُصَلِّينَ». وَالنَّقِيعُ: نَاحِيَةٌ مِنَ الْمَدِينَةِ وَلَيْسَ بِالْبَقِيعِسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مخنث (زنانہ وضع قطع رکھنے والے شخص) کو دیکھا جس نے اپنے دونوں پاؤں مہندی سے رنگ رکھے تھے، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اس کا کیا معاملہ ہے؟“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! یہ عورتوں کی مشابہت اختیار کرتا ہے، چنانچہ آپ ﷺ نے اس کے متعلق حکم دیا اور اسے ’نقیع‘ کی طرف جلاوطن کر دیا گیا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے نماز پڑھنے والوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے“۔ اور نقیع مدینہ منورہ کا ایک نواحی علاقہ ہے، یہ بقیع (مشہور قبرستان) نہیں ہے۔