مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : جَلَسَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَنَظَرَ فِي السَّمَاءِ فَإِذَا مَلَكٌ يَنْزِلُ ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ : إِنَّ هَذَا الْمَلَكَ مَا نَزَلَ مُذْ خُلِقَ قَبْلَ السَّاعَةِ ، فَلَمَّا نَزَلَ ، قَالَ : يَا مُحَمَّدُ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ رَبُّكَ أَمَلِكًا أَجْعَلُكَ ، أَمْ عَبْدًا رَسُولًا ؟ قَالَ لَهُ جِبْرِيلُ : تَوَاضَعْ لِرَبِّكَ يَا مُحَمَّدُ ، قَالَ : لَا بَلْ عَبْدًا رَسُولًا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے آسمان کی طرف نگاہ اٹھائی تو اچانک ایک فرشتہ اترتا ہوا نظر آیا، اس پر جبرائیل علیہ السلام نے آپ ﷺ سے عرض کی: ”یہ وہ فرشتہ ہے جو اپنی پیدائش کے بعد سے آج اس گھڑی سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا“، پھر جب وہ فرشتہ نازل ہوا تو اس نے عرض کی: ”اے محمد (ﷺ)! آپ کے رب نے مجھے آپ کی طرف یہ پیغام دے کر بھیجا ہے کہ کیا میں آپ کو بادشاہ نبی بنا دوں یا بندہ رسول؟“، تب جبرائیل علیہ السلام نے آپ ﷺ کو مشورہ دیتے ہوئے عرض کی: ”اے محمد (ﷺ)! اپنے رب کے لیے عاجزی اختیار فرمائیں“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ میں بندہ رسول (بننا پسند کرتا ہوں)“۔