مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6104
حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا بِلَالُ ، مَا أَرْجَى عَمَلٍ عَمِلْتَهُ عِنْدَكَ مَنْفَعَةً فِي الْإِسْلَامِ ؟ قَالَ بِلَالٌ : مَا عَمِلْتُ فِي الْإِسْلَامِ عَمَلًا أَرْجَى عِنْدِي مَنْفَعَةً أَنِّي لَمْ أَتَطَهَّرْ بِطَهُورٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ إِلَّا صَلَّيْتُ بِذَلِكَ الطُّهُورِ لِرَبِّي مَا كَتَبَ لِي أَنْ أُصَلِّيَ ، قَالَ : فَإِنِّي سَمِعْتُ اللَّيْلَةَ خَشْفَ نَعْلَيْكَ بَيْنَ يَدَيَّ فِي الْجَنَّةِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے بلال! تم نے اسلام لانے کے بعد اپنے نزدیک نفع کے لحاظ سے سب سے زیادہ امید افزا کون سا عمل کیا ہے؟“ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ میں نے اسلام لانے کے بعد اپنے نزدیک اس سے بڑھ کر نفع کی امید والا کوئی عمل نہیں کیا کہ میں نے رات یا دن کے کسی بھی حصے میں جب بھی مکمل طہارت (وضو یا غسل) حاصل کی تو اس طہارت کے ساتھ اپنے رب کے حضور اتنی نماز ضرور ادا کی جتنی میرے لیے مقدر کر دی گئی تھی، اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ میں نے آج کی رات جنت میں اپنے سامنے تمہارے جوتوں کی چاپ سنی ہے۔“